• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی 20 کپ: خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 73 رنز سے شکست دیدی

نیشنل ٹی 20 کپ کے21ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 73 رنز سے ہرادیا ہے۔

میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 205 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔


فخر زمان نے 34 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے، انہیں محمد الیاس نے پویلین کی راہ دکھائی۔

خیبرپختونخوا کی طرف سے مصدق نے انتہائی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 9 گیندوں پر ناقابل شکست 33 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد 36 بناکر میدان بدر ہوئے جبکہ شعیب ملک نے 33 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 132رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد عمران 48 اور زین عباس 34 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

تازہ ترین