• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے مختصر ترین دورانیے کی کرکٹ (ٹی ٹوئنٹی) میں 10ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔

20 اوورز کی کرکٹ میں شعیب ملک 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بیٹسمین بن چکے ہیں۔


انہوں نے یہ کارنامہ نیشنل ٹی 20 کپ کے 17ویں میچ میں بلوچستان کے خلاف خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے انجام دیا۔

مایہ ناز آل راؤنڈر نے میچ میں 74 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اس دوران انہوں نے 8 چوکے اور 2 چھکے لگائے، انہیں عمر گل نے پویلین کی راہ دکھائی۔

خیبرپختونخوا نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کو 155رنز کا ہدف دیا ہے۔

شعیب ملک سے قبل ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کرس گیل 13 ہزار 296 اور کیرون پولارڈ 10 ہزار 370 رنز کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کرچکے ہیں۔

تازہ ترین