• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی سے ستمبر تک 19727 ملین روپے ٹیکس وصول کیا، مکیش کمار چاؤلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اور پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے رواں مالی سال کے دوران جولائی سے ستمبر تک مجموعی طور پر 19727 ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسی مدت میں18919ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا تھا۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبد الحلیم شیخ، ڈائریکٹر جنرل انسداد منشیات حاجی سلیم بھٹو اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 2192.824 ملین روپے اور انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 15600.657 ملین روپے وصول کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 182.859 ملین روپے، جائیداد ٹیکس کی مد میں 619.521 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ کاٹن فیس کی مد 12.890 ملین روپے، انٹرٹینمںٹ ڈیوٹی کی مد میں 2.890 ملین روپے ٹیکس اور باقی رقم دیگر ٹیکسز کی مد میں وصول کی گئی۔ مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال اطمینان بخش ہے تاہم افسران کو مذید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین