• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوری تک حکومت نہیں جائیگی‘نواز شریف جیل چلے جائینگے‘ فواد

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیاہے کہ دعویٰ کیا ہے کہ جنوری تک حکومت نہیں جائے گی البتہ نواز شریف جیل چلے جائیں گے‘برطانیہ کیلئے نوازشریف کورکھنامشکل ہوجائیگاکیونکہ وہ مجرم ہیں، نواز شریف اورمریم نوازکابیانیہ اپنی ہی پارٹی کیخلاف ہے یہ اپوزیشن کوغلط فہمی ہے کہ لوگ باہرنکلیں گے، نوازشریف خودمے فیئر میں بیٹھے ہیں اورپارٹی کوکہتے ہیں باہرنکلو‘اپوزیشن کا مسئلہ آٹھ کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کیسز میں ریلیف مل جائے تو سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔منگل کو ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری اورشریف فیملی پرجوکیسزہیں اس میں تمام دستاویز کی صورت میں ہیں‘ عینی شاہدکی ضرورت ہی نہیں۔ گرفتاران کواس لیے کیاجاتاہے کہ باہرچلے جاتے ہیں واپس نہیں آتے۔

تازہ ترین