• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی رہا

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی رہا 


سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ کو ایک سال بعد رہا کردیا گیا ،انہیں گزشتہ برس اگست میں بھارتی حکومت نے قید کرلیا تھا ،تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو حراست سے رہا کردیا گیا۔والدہ کی حراست کے دوران ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لوگوں کو باخبر رکھنے والی سابق وزیر اعلیٰ کی بیٹی التجا مفتی نے ٹوئٹ میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی غیر قانونی حراست بالآخر ختم ہوگئی ہے۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں ان تمام لوگوں کی بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میری مدد کی۔مقبوضہ وادی کی انتظامیہ کے ترجمان روہت کَنسال نے کہا کہ ’پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کو حراست سے رہا کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ محبوبہ مفتی سمیت وادی کے کئی سیاسی رہنماؤں کو گزشتہ سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوسی حیثیت ختم کرنے سے چند گھنٹے قبل نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے حراست میں لے لیا تھا۔

تازہ ترین