• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال اسٹار رونالڈو بھی کورونا وائرس میں مبتلا

فٹبال اسٹار رونالڈو بھی کورونا وائرس میں مبتلا 


لزبن ( جنگ نیوز ) پرتگال اور اطالوی فٹبال کلب یووینٹس کے شہرہ آفاق کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ منگل کو پرتگالی فٹبال فیڈریشن کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق 35سالہ رونالڈو اس طرح آج یو ای ایف اے نیشنز لیگ میں سوئیڈن کے خلاف میچ میں اپنے ملک کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے ۔بیان کے مطابق ان میں وبا کی علامات نمایاں نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

تازہ ترین