• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، 3 سرکاری کالجز میں کورونا کیسز رپورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی شہر کے 3سرکاری کالجز میں کورونا وائرس کےکیسز رپورٹ ہونے پر تینوں کالجز میں تدریسی عمل روکے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم بعد میں تدریسی عمل بحال کردیا گیا۔ ذرائع کےمطابق سر سید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں لیب اٹینڈنٹ، لیکچرر اور طالبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، گلستان جوہر گورنمنٹ کالج بلاک 12 کے عملے میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے علاوہ کیماڑی کے سرکاری کالج میں بھی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ تعلیم کے ایک افسر کے مطابق ان کالجز میں کورونا کے انکشاف کے بعد متاثرین کو فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا اور کالجز کھول دیئے گئے تھے تاہم ذرائع ڈائریکٹوریٹ آف کالجز کا کہنا ہے کہ سرکاری کالجز کے عملہ نے خوف کے باعث کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا روک دیئے۔

تازہ ترین