• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بننا میری زندگی میں سب سے بہترین کام ہے، گیل گیڈوٹ

اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ نے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گھر میں کس طرح کی ماں ہیں اور اپنی بیٹیوں کے ساتھ کیسے پیش آتی ہیں۔

گیل گیڈوٹ نے کہا ہے کہ ماں بننا ان کی زندگی میں سب سے بہترین کام ہے۔میں اپنی بیٹیوں کے بہت قریب ہوں اور ان سے محبت کرتی ہوں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی گھریلو زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی 3 اور 8سالہ بیٹیوں کے ساتھ کافی وقت گزارتی ہیں اور ان سے خوب بات چیت کرتی ہیں۔

گیل گیڈوٹ نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو اکثر اکیلا بھی چھوڑ دیتی ہیں اور انکی باتوں کے درمیان نہیں آتی کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ زیادہ مداخلت سے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

گفتگو کے دوران گیل گیڈوٹ نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ بہت ہنستی مسکراتی ہیں لیکن جب انہیں غصہ آتا ہے تو وہ اچھا نہیں ہوتا۔

گیل گیڈوٹ نے کہا کہ وہ اپنی دونوں بیٹیوں کے لئے بہترین ماں بننے کے لئے کوشش کر رہی ہیں۔ انکی کوشش ہے کہ بیٹیوں کو ہر وہ چیز دیں جو وہ دے سکتی ہیں۔

35 سالہ اداکارہ نے ماضی سے متعلق بتایا کہ وہ جس گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں وہاں اداکارہ بننے کا سوچا بھی نہیں جاسکتا۔ انہوں نے بھی کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اداکارہ بنیں گی۔ ان پر بچپن سے ہی یونیورسٹی سے تعلیم اور ڈگری حاصل کرنے پر زور دیا جاتا تھا۔

رواں ماہ معروف اقتصادی امریکی جریدے ’فوربز‘ نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 ہالی وڈ اداکاراؤں کی فہرست جاری کی تھی جس میں گیل گیڈوٹ کا تیسرا نمبر تھا۔ انہوں نے 2020 میں 3 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز کمائی کی ہے۔

تازہ ترین