• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2سال سے شہری لاپتہ ،ریاستی ادارے نا کام ہوچکے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(نیوز ایجنسیز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ دو سال سے ایک شہری لاپتہ ہے اور کسی کو کوئی پتہ نہیں، ریاستی ادارے فیل ہو چکے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اپنے حکم پر عمل درآمد کرانے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے، دو سال سے ایک شہری لاپتہ ہے اور کسی کو کوئی پتہ نہیں، ریاستی ادارے فیل ہو چکے، میں سب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے توہین عدالت کا نوٹس کرکے سزا دوں گا، ابھی کوئی آرڈر پاس نہیں کر رہے کیونکہ اس کے گہرے اثرات ہوں گے۔ لاپتہ افراد کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی فیصلے کے مطابق سرکاری افسران اور تحقیقاتی ٹیم پر 20 لاکھ روپے جرمانے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ڈی ایس پی لیگل کے ہمراہ اسٹیٹ کونسل حسنین حیدر تھہیم عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

تازہ ترین