• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ پینے سے منع کرنے پر نجی انسٹیٹیوٹ میں جھگڑا، ایک ملزم گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) سگریٹ پینے سے منع کرنے پر ایک نجی تعلیمی ادارے میں جھگڑا، بتایا گیا ہے کہ انسٹیٹیوٹ کے مین کیفے میں طالب علم شاہد نصیر، شان امیر موجود تھے کہ کالج کی یونیفارم میں ملبوس طالبعلم سلیمان سگریٹ پینے لگا تو شاہد نصیر کے منع کرنے پر دونوں میں آپس میں تلخ کلامی ہوگئی جو بعد ازاں لڑائی میں تبدیل ہوگئی، لڑائی میں دونوں فریقین نے لاتوں گھونسوں کا بے دریغ استعمال کیا، سکیورٹی آفیسر اور گارڈز نے سلیمان کو پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔
تازہ ترین