آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حسن علی کا بابر اعظم کیلئےخصوصی پیغام

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ اسی طرح پاکستان کو فخر محسوس کرواتے رہیں۔

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 26ویں سالگرہ کے موقع پر حسن علی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر کے ہمراہ اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


حسن علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی سالگرہ مبارک ہو۔‘

فاسٹ بالر نے لکھا کہ ’آپ کی زندگی تندرستی اور خوشیوں سے بھرپور ہو، اور اپنی زبردست کارکردگی سے پاکستان کو فخر محسوس کرواتے رہیں۔‘

دوسری جانب قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ کا دن مبارک ہو۔‘

اظہر علی نے لکھا کہ ’پاکستان کے چیمپ ہمیشہ چمکتے رہو اور مداحوں کو خوش کرتے رہو، اللّہ تعالیٰ آپ کو اپنی رحمتوں اور نعمتوں سے نوازتا رہے آمین۔‘

واضح رہے کہ 15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر اعظم آج اپنی 26ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر ٹوئٹر پر اُن کی سالگرہ کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

ٹوئٹر پر قومی کرکٹر کے مداح ہیش ٹیگ ’بابر اعظم‘ اور ’ہیپی برتھ ڈے بابر‘ کو استعمال کرتے ہوئے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید