• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس صورتحال کے باعث یورپین پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس آن لائن ہوگا

کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال کے باعث یورپین پارلیمنٹ کا آئندہ اجلاس پارلیمنٹ کی بجائے آن لائن ہوگا۔

یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے یورپین پارلیمنٹ میں موجود تمام گروپوں کی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا۔


 اعلامیے کے مطابق بیلجیئم اور فرانس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر صدر ڈیوڈ ساسولی نے پارلیمانی میڈیکل ٹیم سے مشاورت کے بعد محسوس کیا ہے کہ اس صورتحال میں پارلیمنٹ کا 'ان پرسن' اجلاس بلانا خطرے سے خالی نہیں۔

 جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ 19 اکتوبر پیر کے روز سے شروع ہونے والا اجلاس آن لائن منعقد ہوگا۔

تازہ ترین