• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: پابندی کے باوجود ہزاروں افراد حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہروں پر پابندی کے باوجود ہزاروں افراد حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، 20 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

احتجاجی مارچ کے دوران مظاہرین حکومت کے خلاف اور اپنے ساتھیوں کی رہائی کے لیے نعرے لگاتے رہے، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔


حکومت مخالف مظاہرے روکنے کے لیے تھائی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی اور چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد تھی۔

 مظاہرین تھائی بادشاہ کے اختیارات کم کرنے اور وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین