اسلام آباد ( آن لائن ) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس سربراہ فضل الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا جس میں صرف چار رہنماوں نے شرکت کی ۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن ،شاہد خاقان عباسی ،راجہ پرویز اشرف اور میاں افتخار شریک تھے ۔شرکاءکے ساتھ آنیوالے دیگر رہنماؤں کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف ،شیری رحمن،فرحت اللہ بابر اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے ۔اجلاس میں پی پی کی نمائندگی کے لئے صرف راجہ پرویز اشرف نے شرکت کی ۔شیری رحمن اور فرحت اللہ بابر کو ڈرائنگ روم میں جانے نہیں دیا گیا ۔محمود خان اچکزئی بھی تاخیر کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔دریں اثناء پی ڈی ایم کے جناح اسٹیڈیم میں آج ہونے والے جلسہ کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،80فٹ لمبے اور24فٹ چوڑا سٹیج تیارکرلیاگیاقائدین کادورہ،رات گئے کارکنوں کی آمدشروع ہوگئی۔ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری توفیق بٹ، سٹی صدر سلمان خالد پومی بٹ اور سینئر نائب صدرشعیب بٹ کے مطابق جلسہ میں 10ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ گیٹ نمبر1سے صرف مرکزی قائدین کی گاڑیاں داخل ہونگی، جب کہ گیٹ نمبر2سے دیگر قائدین اور صحافی داخل ہونگے۔ گیٹ نمبر3بند ہو گا ، گیٹ نمبر4اور 5سے کارکن گیٹ نمبر6سے خواتین اور گیٹ نمبر7ایمرجنسی کیلئے ہو گا۔ ڈی جے سائونڈسسٹم نصب کر دیا گیا ہے ، لائٹس بھی لگا دی گئیں ہیں، پی ڈی ایم کے قائد ین رانا ثناء اللہ ، جاوید ہاشمی ، مریم اورنگززیب ، خرم دستگیر خان، عطاء تارڑ ، حسن مرتضیٰ اور دیگر نے اسٹیڈیم کادورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔ علاوہ ازیں توفیق احمد بٹ، نواز چوہان، وقار چیمہن ے کام کرنے والے ورکروں کیلئے ناشتہ تیار کروایا ،مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ جب کہ رات گئے کارکنوں کا جناح اسٹیڈیم آمدشروع ہوگئی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔