آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

میں بے غیرت نہیں اس لیے آدھے رشتے کھودیے، محسن عباس حیدر

شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار، اداکار و میزبان محسن عباس حیدر کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے اپنی زندگی میں آدھے رشتے اس لیے کھو دیے کیونکہ وہ بے غیرت نہیں ہو پائے تھے۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار محسن عباس حیدر نے ایک فوٹو شیئر کی ہے جو کہ اُن کی ایک فیس بک پوسٹ کا اسکرین شاٹ ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by (@mohsinabbashaider) on


محسن عباس حیدر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ فوٹو میں لکھا ہے کہ ’میں نے اپنی زندگی میں آدھے رشتے صرف اس وجہ سے کھو دیے کہ میں ’’بے غیرت‘‘ نہیں ہو پایا۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’اور مجھے اس بات پر افسوس نہیں، فخر ہے۔ الحمداللّٰہ‘ اس کے آگے انہوں نے دو ایموجیز بھی بنائے ہیں۔ تصویر کے ساتھ کیپشن میں محسن عباس حیدر نے لکھا کچھ نہیں ہے صرف ایک انگلی سے اشارہ کرتا ایموجی بنایا ہے۔

محسن عباس حیدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 18 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک ہزاروں مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل نے اُن پر الزامات عائد کیے تھے کہ وہ اُنہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید