• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی چینی شہر میں 60ڈالر کی ڈبل خوراک کی تجرباتی کورونا وائرس ویکسین فراہم کی جارہی ہے، صحت حکام

بیجنگ (اے ایف پی) صحت حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی چینی شہر کے کچھ رہائشیوں کو 60 ڈالر کی ڈبل خوراک کی تجرباتی کورونا وائرس ویکسین فراہم کی جارہی ہے جو ابھی تک غیر ثابت شدہ ویکسین کے لئے بڑے پیمانے پر بنانے کی تفصیلات ہیں۔ جیاشنگ شہر میں عہدیداروں نے کہا کہ "فوری ضرورتوں" کے حامل 18 اور 59 سال کی عمر کے رہائشی سینوواک بائیوٹیک ویکسین کے لئے کلینک میں مشاورت حاصل کرسکتے ہیں جو حکام طبی کارکنوں جیسے گروپوں کو دیتے رہے ہیں۔ بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے لئے جیاشنگ کے مرکز کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ "فوری ضرورتیں" کیا ہیں۔

تازہ ترین