آپ آف لائن ہیں
بدھ3؍ربیع الاوّل 1442ھ21؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

قبر میں دفناتے وقت نومولود زندہ ہوگیا

بنگلادیش میں مردہ قرار دیئے گئے بچے نے عین اس وقت آنکھیں کھول دیں اور چیخ کر رونے لگا جب اسے قبر میں لٹایا جا رہا تھا۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں سات ماہ کی حاملہ خاتون شاہین اختر نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا جسے لیڈی ڈاکٹر نے مردہ قرار دیتے ہوئے دستانے رکھنے والے ڈبے میں رکھ کر والد کو دیا کہ قریبی قبرستان میں دفنا آئے۔

غمزدہ باپ قبرستان گیا تو وہاں قبر کی قیمت زیادہ تھی جس پر اسے ایک اور قبرستان بھیجا گیا جہاں نسبتاً سستی قبر مل گئی۔ قبر کھودنے کے بعد جیسے ہی نومولد کو قبر میں اتارا جانے لگا اچانک بچے کا جسم حرکت کرنے لگا۔

غریب باپ بچے کو لیکر دوبارہ اسی اسپتال گیا تاہم جنرل وارڈ میں بستر نہ ہونے کی وجہ سے بچے کو دوسرے اسپتال لے جانا پڑا جہاں زچہ وبچہ کی طبیعت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔ والدین نے بچے کے زندہ ہونے پر مسرت کا اظہار کیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید