آپ آف لائن ہیں
بدھ3؍ربیع الاوّل 1442ھ21؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وسیم اکرم اور شنیرا کا کرکٹر عمر گل کو خراج تحسین

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور اُن کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے قومی کرکٹر عمر گل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

وسیم اکرم نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں عمر گل کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ عمر گل شاندار، میچ ونر کرکٹر رہے۔

وسیم اکرم نے عمر گل کو عالمی سطح پر پاکستان کرکٹ کا ایمبیسڈر قرار دیا اور اُن کے خطرناک یارکر کی تعریف بھی کی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ساحل پر کھڑے وسیم اکرم نے شنیرا کو بھی بطور مہمان اپنی ویڈیو میں دعوت دی، جس پر شنیرا نے خوشگوار موڈ میں عمر گل کو خراج تحسین پیش کیا اور ہیش ٹیگ ’گُل ڈوزر‘ کہا۔


سابق کرکٹر صاف ساحل کا تذکرہ کرنا نہ بھولے، انہوں نے کہا کہ ’ساحل صاف ہوگیا ہے، مبارک ہو سب کو لیکن آج میں دوسرے موضوع پر بات کروں گا۔‘

خیال رہے کہ وسیم اکرم کی ساحل پر گندگی سے متعلق بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور سی ویو کی صفائی کی گئی۔

ساحل کی صفائی پر وسیم اکرم اور شنیرا نے اطمینان کا اظہار بھی کیا تھا، اور ویڈیو پیغامات جاری کئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید