• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہان صاحب اب آپ لوگوں کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا، عظمیٰ بخاری


ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شبلی فراز، شہباز گل اور فیاض چوہان اب کس منہ سے میڈیا کا سامنا کریں گے؟

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہان صاحب اب آپ لوگوں کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے، وفاق اور پنجاب میں ہلچل ہی پی ڈی ایم کے پہلے جلسے کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کل ساری رات کرائےکےترجمان پی ڈی ایم کےجلسے کےبندے گنتے رہے، کہاں گیاوہ شخص جو کہتا تھا کہ میرےخلاف چند لوگ بھی نکل آئے تو استعفیٰ دےدوں گا؟

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کل گوجرنوالہ کے عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم کےخلاف فیصلہ سنا دیا، کل گوجرنوالہ میں لاکھوں لوگ اس غیرت مند کو تلاش کرتے رہےجو وزیراعظم ہاؤس میں چھپا بیٹھا رہا۔

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب کا کہنا ہے کہ چوہان صاحب اب 3 سال نہیں 3ماہ میں آپ لوگوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ انشاءاللّٰہ چینی چوروں اور آٹا چوروں کو دسمبر تک رخصت کردیں گے۔ 

تازہ ترین