• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہوگیا، فیاض چوہان


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کرنے کےباوجود 11 اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گیا، یہ جماعتیں مل کر بھی 8 ہزار سے زیادہ لوگ اکٹھے نہ کر نے پر شرم سے ڈوب مریں۔

اپنےایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جناح اسٹیڈیم آدھا خالی ہونا عوام کی طرف سے ’’ابو بچاؤ کرپشن چھپاؤ‘‘ تحریک سے لاتعلقی کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ لوگ تو وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں اکٹھے کر لیے تھے، اب اپوزیشن خشوع و خضوع اور انتظام و انصرام کے ساتھ عدالتوں اور احتسابی اداروں کے سامنے پیش ہو۔

کرپٹ ٹولے کو پہلے ہی جلسے میں شکست کے بعد عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کی طرف گامزن ہونا چاہیے، حکومت کی جانب سے مکس اچار پارٹی کے جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی۔


فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اس سے زیادہ لوگ تو وزیراعظم عمران خان نے امریکامیں اکٹھے کر لیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 ہزار افراد کو 11 اپوزیشن پارٹیوں سے تقسیم کریں تو فی اپوزیشن پارٹی 700 لوگ بنتے ہیں۔

تازہ ترین