• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری نہیں کروائی، ہانیہ عامر


متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکار ی کے جوہر دکھانے والی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مداحوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری نہیں کروائی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اسٹوری میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ دنوں سے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ میں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہے جس کی وجہ سے میرے ہونٹ عجیب سے ہوگئے ہیں۔‘

ہانیہ عامر نے کہا کہ ’سچ تو یہ ہے کہ میں نے کسی قسم کی کوئی سرجری نہیں کروائی ہے بلکہ میں انسٹاگرام کا ایک فلٹر استعمال کرتی ہوں جس کی وجہ سے میرے ہونٹوں کی بناوٹ عجیب لگتی ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے خود بھی اس بارے میں نہیں معلوم تھا کہ اس فلٹر کی وجہ سے تصویر میں میرے ہونٹ موٹے ہوجاتے ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میں اس فلٹر کا غلط استعمال کر رہی تھی جس کے نتیجے میں یہ سب ہوا، اب مجھے معلوم ہوگیا ہے کہ فلٹر کا درست استعمال کیسے کرنا ہے۔‘

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہانیہ عامر کی جانب سے انسٹاگرام پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئی تھیں جن میں اُن کے ہونٹ معمول سے ہٹ کر موٹے نظر آرہے تھے۔


ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز خوب وائرل ہوئیں اور انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

چند انسٹا صارفین کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر نے ویڈیو بنانے کے لیے انسٹا کیمرے کا ایک فِلٹر کا استعمال کیا ہے جبکہ چند انسٹا صارفین نے کہا تھا کہ ہانیہ عامر نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے جس کے نتائج کچھ ٹھیک نہیں آئے ہیں۔

تازہ ترین