• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے؟

پاکستانی ڈرامہ و فلم کی اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ اسٹوریز شیئر کی ہیں جن پر ہانیہ کے ہونٹوں کی بناوٹ پر اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

بہت کم عرصے میں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی اداکارہ ہانیہ عامر کو اکثر و بیشتر تنقید کا سامنا رہتا ہے جبکہ اُن کے چاہنے والے بھی بہت ہیں، ہانیہ عامر اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور آئے دن اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اُنہیں ٹریٹ دیتی رہتی ہیں ۔

حال ہی میں ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ اسٹوریز شیئر کی گئیں ہیں جن میں اُن کے ہونٹ معمول سے ہٹ کر موٹے نظر آ رہے ہیں ۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی اسٹوریز خوب وائرل ہو رہی ہیں اور انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

چند انسٹا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہانیہ عامر نے ویڈیو بنانے کے لیے انسٹا کیمرے کا ایک فِلٹر کا استعمال کیا ہے جبکہ چند انسٹا صارفین نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے جس کے نتائج کچھ ٹھیک نہیں آئے ہیں۔

صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ہانیہ عامر اُنہیں اس روپ میں بالکل بھی پسند نہیں آ رہی ہیں ۔

View this post on Instagram

Boredom faces of #HaniaAmir ! Who els relate??

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) on


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی اُن کی چند تصاویر پر مداحوں کا کہنا تھا ہانیہ عامر اب مزید خوبصورت نہیں  رہی ہیں ۔

ہانیہ عامر نے رواں سال کے اوائل میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی تھی جس میں وہ کچھ مختلف دکھائی دے رہی تھیں، اُن کی اس تصویر پر مداحوں کا کہنا تھا کہ اداکارہ نےشاید سرجری کروالی ہے جو کہ غلط ہوگئی اور اس نے اُن کی قدرتی خوبصورتی کو ختم کردیا ہے۔

صار فین کا کہنا تھا کہ ’ہانیہ عامر عمر رسیدہ خاتون نظر آرہی ہیں‘ تو کسی نے کہا کہ ’سرجری کا نقصان، آپ مزید خوبصورت نہیں رہیں۔‘

تازہ ترین