• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی تعریف کیوں کی؟

پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی خوبصورت آواز کی تعریف کردی۔

ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہےجس میں اداکارہ بلال سعید اور مومنہ مستحسن کا مقبول ترین گانا ’باری‘ گنگناتی نظر آرہی ہیں۔

View this post on Instagram

. . . . . . . . Baari- Bilal saeed & momina mustehsan

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on


اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اُن کے ساتھ مومن ثاقب اور معروف پروڈیوسر وجاہت رؤف کے بیٹے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ہانیہ عامر کی خوبصورت آواز میں گانا ’باری ‘ سُننے کے بعد جہاں اُن کے مداحوں نے اُن کے لیے تعریفوں کے پُل باندھے تو وہیں نامور اداکارہ ماہرہ خان بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔

ماہرہ خان نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’تمہاری آواز بہت خوبصورت ہے۔‘

اداکارہ کی تعریف پر ہانیہ عامر نے دل والے ایموجی کے ساتھ اُن کا شکریہ ادا کیا۔

ہانیہ عامر نے 20 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس پر اب تک ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر نے اپنی خوبصورت آواز اور بہترین انگریزی ایکسینٹ میں گانا گا کر مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

اُنہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایک انگریزی گانا گا رہی تھیں۔


مداحوں کی جانب سے ہانیہ کی آواز اور بہترین انگلش لہجے میں گنگنائے گئے گانے کی خوب تعریفیں کی گئی تھیں اور اُنہیں مشہورِ زمانہ گلوکار جسٹن بیبر کا فی میل ورژن قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین