آپ آف لائن ہیں
ہفتہ6؍ربیع الاوّل 1442ھ 24؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نعمان اعجاز کے بیٹے گلوکار ہیں؟


پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے ریان نعمان کی گلوکاری کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں نعمان اعجاز کے بیٹے ریان نعمان گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار بلال سعید کا مقبول ترین گانا ’باری‘ گنگاتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں نعمان اعجاز اپنے بیٹے کا ساتھ دیتے ہوئے کُرسی کی مدد سے طبلہ بجاتے دکھائی دیے۔

نعمان اعجاز اور اُن کے بیٹے کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردِعمل دیے، زیادہ تر صارفین نے طبلہ بجانے پر اداکار کی تعریف کی تو وہیں کچھ صارفین ریان نعمان کی گائیکی سے خاصے متاثر نہ ہوسکے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ’اداکار نے طبلہ بہت اچھا بجایا ہے جبکہ ایک صارف نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسا گا کر بھی اپ لوڈ کرنا، واہ کافی پُراعتماد نظر آرہے ہیں۔‘

دوسری جانب ایک صارف نے ویڈیو کو باپ اور بیٹے کا محبت بھرا رشتہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ویڈیو ان کی آواز سے متعلق نہیں بلکہ یہ بیٹے اور باپ کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔‘

واضح رہے کہ نعمان اعجاز کا آنے والا نیا ڈرامہ ’رقیب سے‘ ہے جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جائے گا، اس ڈرامہ سیریل میں نعمان اعجاز کے علاوہ اقراعزیز، فریال محمود، حدیقہ کیانی اور ثانیہ سعید بھی کاسٹ کا حصہ ہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید