آپ آف لائن ہیں
جمعرات10؍ربیع الثانی 1442ھ26؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز اپنے مداحوں کے چہرے پر مُسکراہٹ لانے کے لیے جوکر بن گئے۔

ماضی کے اپنے ایک پُرانے انٹرویو کی وجہ سے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہنے والے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی جانب سے اپنے مداحوں کے لیے ایک خصوصی پوسٹ سامنے آئی ہے۔

حال ہی میں نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر پوسٹ کیں جس میں اداکار نے جوکر کا روپ اپنایا ہوا ہے۔


انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی پہلی تصویر میں اداکار خوش نظر آرہے ہیں جبکہ اگلی تصویر میں نعمان اعجاز اُداس ہیں۔

نعمان اعجاز نے اپنی پوسٹ کےکیپشن میں لکھا کہ ’اگر آپ آج تک نہیں مُسکرائے تو یہ تصاویر دیکھیں اور خوش رہیں، آباد رہیں اور اپنے رب کا شُکر ادا کریں۔‘

اداکار کی اِس خصوصی پوسٹ کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور وہ کمنٹ سیکشن میں نعمان اعجاز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

اِس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ کالی رنگ کی شرٹ میں ملبوس تھے جبکہ دھوپ سے بچنے کے لیے کالا چشمہ بھی لگایا ہوا تھا۔


اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے دوستوں کے لیے لطیفہ لکھا تھا کہ ’آج میں جہاں بھی ہوں صرف اپنے دوستوں کی وجہ سے ہوں ورنہ میں اس سے آگے بھی جاسکتا تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا تھا کہ’میں اپنے دوستوں سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

آخر میں نعمان اعجاز نے لکھا تھا کہ ’جو چیزیں مجھے مختلف بناتی ہیں وہ چیزیں ہیں جو مجھے بناتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں سوشل میڈیا پر سینئر اداکار نعمان اعجاز کا ایک برس پُرانا ویڈیو کِلپ وائرل ہوا تھا جو عفت عُمر کے ایک ویب شو کا حصّہ تھا اور نعمان اعجاز نے بطورِ مہمان اُس شو میں شرکت کی تھی۔

وائرل ویڈیو کِلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے دوران انٹرویو اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ کئی بار اپنی اہلیہ سے بےوفائی کرچُکے ہیں۔

نعمان اعجاز کی یہ ویڈیو کِلپ دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید