• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدترین لوگ وہ ہیں جو دوسروں کے عیب تلاش کرتے ہیں، نعمان اعجاز

گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنے مداحوں کو اپنے خاموش رہنے کی وجہ بتا دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے ایک معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے امام علیؓ کا ایک مشہور قول شیئر کیا۔


نعمان اعجاز کی جانب سے شیئر کیے جانے والا قول کچھ اس طرح تھا:

بدترین لوگ وہ ہیں جو دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرتے ہیں لیکن اپنے عیبوں سے ناواقف رہتے ہیں

حضرت علی ؓ کا قول شیئر کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’خاموش رہنے کا ہمیشہ یہ مطلب نہیں ہوتا ہے کہ آپ کے پاس کچھ کہنے کو نہیں ہے۔‘

نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الفاظ ہمیشہ ضروری نہیں ہوتے ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ دِنوں سے سوشل میڈیا پر سینئر اداکار نعمان اعجاز کا ایک برس پُرانا ویڈیو کِلپ وائرل ہو رہا ہے جو عفت عُمر کے ایک ویب شو کا حصّہ ہے اور نعمان اعجاز نے بطور مہمان اُس شو میں شرکت کی تھی، وائرل ویڈیو کِلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار نے دوران انٹرویو اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ وہ کئی بار اپنی اہلیہ سے بےوفائی کرچُکے ہیں۔

نعمان اعجاز کا یہ ویڈیو کِلپ دیکھنے کے بعد سے سوشل میڈیا صارفین اداکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہےتھے تاہم کچھ صارفین ایسے بھیتھے جو نعمان اعجاز کی حمایت کرتے نظر آرہے تھے۔

تازہ ترین