• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعمان اعجاز کی تصویر 100 ڈالر کے نوٹ پر شائع ہوگئی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کا سی ای او خود بننا چاہیے۔

اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے جیتنے والے اداکار نعمان اعجاز نے ایک بار پھر اپنی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کی تعریفیں سمیٹ لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نعمان اعجاز نے ایک سو ڈالر کے نوٹ کی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر اداکار کی اپنی تصویر شائع ہے۔


انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے نعمان اعجاز نے کیپشن میں لکھا کہ ’خود اپنی زندگی کا سی ای او بنیں اور پھر اپنے حساب سے جب چاہیں ترقی کریں، کسی کو نکالیں یا پھر بھرتی کریں۔‘

نعمان اعجاز نے کیپشن میں مشہور شعر بھی کچھ اس طرح لکھا:

کوشش نہ کر تُو سبھی کو خوش رکھنے کی
ناراض تو یہاں کچھ لوگ خُدا سے بھی ہیں

یاد رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اداکار سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس تھے اور نظر جُھکائے نیچے دیکھ رہے تھے۔


نعمان اعجاز نے اپنی اس پوسٹ کو ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیا جو معنی خیز ہونے کے ساتھ ہی دل چُھولینے والا بھی تھا، اُنہوں نے لکھا تھا کہ ’یہ دُنیا سوچتی کچھ اور ہے، بولتی کچھ اور ہے، مانتی کچھ اور ہے، سمجھاتی کچھ اور ہے، اور چاہتی کچھ اور ہے‘

اداکار نے لکھا تھا کہ وہ مکمل طور پر اُلجھن میں ہیں کہ آخر اس دُنیا کی حقیقت کیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دُنیا کے چکر میں خود کو تبدیل نہ کریں، آپ کی ذات جیسی ہے اُس کو ویسے ہی رہنے دیں کیونکہ لاعلمی ایک نعمت ہے۔

تازہ ترین