• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر احد رضا میر کی ہوڈی چوری کرلی۔

متعدد ڈراموں میں اپنی حیرت انگیز اداکاری کے جوہر دکھا کر لاکھوں مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی ہردلعزیز سجل علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے موسم سرما کی آمد سے پہلے ہی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

View this post on Instagram

I stole all your hoodies. @ahadrazamir

A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on


سجل علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جانے والی تصویر میں اُنہوں نے موسم سرما کا لباس یعنی ’ہوڈی‘ زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ ہاتھ میں موبائل فون لیے وہ اپنی ’میرر سیلفی‘ لیتی نظر آرہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں اداکارہ نے احد رضا میر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے آپ کی ساری ہوڈی (جرسی جو سردی سے بچنے کے لیے پہنی جاتی ہے) چُرالی ہیں۔‘

سجل علی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئےاُن کی بہن صبور علی نے لکھا کہ ’تم نے میرے بھی بہت سے کپڑے چوری کیے ہیں۔‘

اداکارہ نے 19 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک دو لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سجل علی نے بین الاقوامی ایوارڈ شو ’گرین کارپٹ فیشن ایوارڈ 2020‘ میں شامل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ہے۔

سجل علی نے 10 اکتوبر کو ہونے والی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

تازہ ترین