• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور (سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف پی ڈی ایم کا کارواں چل پڑا ہے ،اب یہ جدوجہد اس حکومت کو ختم کر کے دم لے گی۔گوجرانوالہ میں شاندار جلسۂ عام پر پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، بلاول بھٹو کے والہانہ استقبال پر پیپلزپارٹی کی تمام تنظیموں اور جیالوں کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم اور وزیروں، مشیروں کے بےتکے بیانات سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ جلسہ کس قدر کامیاب تھا۔جلسہ کے بارے میں میڈیا کے تبصرے اور تجزیے حکمرانوں کے موقف کی نفی ہیں۔ بہترین منصف اس ملک کے عوام ہیں۔قمر کائرہ نے ابنے بیان میں کہا عوام اس فاشسٹ حکومت کی تمام رکاوٹوں کو روند کر جس طرح جلسہ گاہ پہنچے، انتہائی قابل تعریف ہے۔19 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کا عظیم جلسہ حکمرانوں کی بچی کھچی ساکھ بھی ختم کر دے گا۔

تازہ ترین