• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ ٹولہ مسترد، انتشار کی کوشش ناکام، عوام گمراہ نہیں ہونگے، بزدار

لاہور (نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، کرپٹ ٹولہ مسترد ہوچکا ہے، عوام گمراہ نہیں ہوں گے۔کرپشن میں ملوث ٹولہ لوٹی گئی دولت کا تحفظ چاہتا ہے، کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے باوجود اجتماع کرنا اپوزیشن جماعتوں کی بے حسی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ وہ شکست خوردہ عناصر ہیں جنہیں عوام نے یکسر مسترد کیا۔ قوم باشعور ہے،یہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے باوجودعوامی اجتماع کرنا اپوزیشن جماعتوں کی بے حسی ہے۔ اپوزیشن رہنماؤں نے عوام کی زندگیوں کی پرواتک نہیں کی۔ان عناصر نے صرف اپنے ذاتی ایجنڈے کو مقدم رکھا۔

تازہ ترین