• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22سماج دشمن پکڑے گئے ،شادی میں ہوائی فائرنگ اور رقص وسرود کی محفل پردولہا سمیت 8 گرفتار

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں 22سماج دشمن پکڑے گئے۔راولپنڈی پولیس نے 10ملزموں کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1245 گرام چرس ،34لٹر شراب، ایک پستول ، رپیٹر برآمد کر لئے۔تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 2ملزموں کو گرفتارکرکے سامان آتش بازی برآمد کرلیا۔ مری اور کہوٹہ پولیس نے اشتہاری مجرموں کو پناہ دینے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔وفاقی پولیس نے بھی تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے سابقہ ریکارڈ یافتہ انتہائی مطلوب دو ملزموں سمیت دیگر جر ائم میں ملوث چھ ملزموں کوگرفتار کر کے چرس، ہیروئن اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔ کر اچی کمپنی پو لیس نے دو نوں ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو 125گر ام ہیر وئن اور 170گر ام چرس برآمد کی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے پی کے سے منشیات لا کر اسلام آباد اور گردونواح میں فروخت کرتے تھے ۔ترنول پولیس نے خیبرپختونخواسے منشیات سپلائی کرنے والے جوڑے کوگرفتارکرکے اعلی کوالٹی کی 1295 گرام ہیروئن اور 550 گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ روات کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے رقص و سرور کی محفل سجانے،شراب نوشی اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر دولہا سمیت 8 مردوخواتین کوگرفتار کرلیاگیا۔
تازہ ترین