• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے شاہ رخ خان کا کونسا گانا گنگنایا؟

میوزک انڈسٹری کے نوجوان اور باصلاحیت گلوکار عاصم اظہر نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ’اوم شانتی اوم‘ کا گانا گنگنا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

اپنی سُریلی آواز سے لاکھوں مداحوں کے دل جیتنے والے نامور گلوکار عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں گلوکار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی مقبول ترین فلم ’اوم شانتی اوم‘ کے مشہور گانے ’آنکھوں میں تیری‘ کے چند سطر گنگنارہے ہیں۔

View this post on Instagram

just felt like it. fav childhood song

A post shared by Asim Azhar (@asimazhar) on


عاصم اظہر نے شاہ رخ خان کے گانے کے یہ سطر گنگنائے:

آئی ایسی رات ہے جو بہت خوش نصیب ہے
چاہے جیسے دور سے دنیا وہ میرے قریب ہے
کتنا کچھ کہنا ہے پھر بھی ہیں دل میں سوال کہیں
سپنوں میں جو روز کہا ہے وہ پھر سے کہوں یا نہیں
آنکھوں میں تیری عجب سی عجب سے ادائیں ہیں
دل کو بنا دے جو پتنگ سانسیں، تیری وہ ہوائیں ہیں

گلوکار نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں اس گانے کو محسوس کرسکتا ہوں کیونکہ یہ میرے بچپن کا پسندیدہ گانا ہے۔‘

عاصم اظہر کی خوبصورت آواز میں شاہ رخ خان کے اس گانے کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور اب تک اُن کی پوسٹ پر دو لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ’اوم شانتی اوم ‘سال 2007 میں ریلیز کی گئی تھی جس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

دیپیکا پڈوکون نے فلم ’اوم شانتی اوم‘ سےبالی ووڈ میں اپنےکیریئر کا آغاز کیا تھا جسے باکس آفس پر بےحد سراہا گیا تھا۔

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اس فلم میں ارجن رام پال، شریاس تلپاڈے اور کرن کھیر نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

تازہ ترین