• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر کے ’تُم تُم ‘نے نئے ریکارڈ قائم کردیے


پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے ’تم تم‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر اور نامور ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق کے نئے گانے ’تم تم‘ کے یوٹیوب پر 2 ملین یعنی 20 لاکھ سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

اِس ضمن میں عاصم اظہر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی اور گانے ’تُم تُم‘ کی کامیابی پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔


6 منٹ11سیکنڈز پر مشتمل عاصم اظہر کے گانے کی کہانی ایک ایسی خود غرض لڑکی کے گِرد گھومتی ہے جو صرف پیسوں سے محبت کرتی ہے اور اپنی محبت میں گرفتار لڑکوں کو دھوکا دیتی ہے جبکہ گانے کے آخر میں اداکارہ ہانیہ عامر کی انٹری بھی ہوتی ہے۔

عاصم اظہر کے اِس گانے کی مرکزی کردار معروف ٹک ٹاک اسٹار اریکا حق ہیں جبکہ گانے میں عاصم اظہر، اُردو ریپ سانگ کے گلوکار رامس، طلحہ یونس، طلحہٰ انجم اور گلوکار و اداکار تیمور صلاح الدین عرف مورو نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

تازہ ترین