• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور نے چھوٹےبھائی کی سالگرہ پر کیا فرمائش کی؟

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے اپنے چھوٹے بھائی اور اداکار سنجے کپور کی سالگرہ کے موقع پر اُن سے سیر و تفریح کی فرمائش کردی۔

انیل کپور نے اپنے چھوٹے بھائی اور بالی ووڈ اداکار سنجے کپور کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکار آنکھوں پر چشمہ لگائے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر بوم رینگ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انیل کپور نے اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور لکھا کہ ’تم میری مزاحیہ شخصیت کے چھوٹے ورژن ہو، جو خوبصورت اور چمکتا ہوا انسان ہے۔‘

انیل کپور نے چھوٹے بھائی کی سالگرہ پر فرمائش کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب دُنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے خراب ہونے والی صورتحال بہتر ہوجائے گی تو ہم ایک خاندانی دورے پر جائیں گے جہاں خوب سیر سپاٹے کریں گے۔‘

آخر میں بھارتی اداکار نے سنجے کپور سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میرے بھائی میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں۔‘

واضح رہے کہ سنجے کپور بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپو ر کے چھوٹے بھائی ہونے کے ساتھ ہی بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار و پروڈیوسر بھی ہیں۔

سنجے کپور کی مشہور فلموں میں راجہ، ضمیر، ڈرنا منع ہے، محبت، صرف تم ، پریم اور میرے سپنوں کی رانی سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین