• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باغِ جناح میں سیاسی قائدین و رہنماؤں کیلئے تین الگ اسٹیج تیار


اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بنایا گیا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا کراچی میں حکومت مخالف جلسہ اور دوسرا پاور شو کیا جارہا ہے، باغِ جناح میں سیاسی قائدین اور رہنماؤں کے لیے تین الگ الگ اسٹیج تیار کیے گئے ہیں۔

کراچی میں مزارِ قائد کے قریب باغِ جناح میں بنائی گئی جلسہ گاہ میں شرکاء کی آمد جاری ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنوں کے قافلے مختلف شہروں سے کراچی پہنچنے لگے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز سے کراچی میں پڑاؤ ڈالا ہوا ہے، بلاول بھٹو زرداری کارساز میں یادگارِ شہدا پر حاضری کے بعد جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صد مریم نواز نے کراچی پہنچنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی، جہاں وہ جذباتی ہوگئیں۔

 مریم نواز مزاز قائد پر حاضری دینے کے بعد مقامی ہوٹل کے لیے روانہ ہوگئیں، جہاں سے وہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بلاول ہاؤس اور پھر کارساز پر شہداء کارساز کے مقام پر حاضری دیں گی۔

تازہ ترین