• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ چور حکومت کے ہر ظلم کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے، امیر مقام

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام کا کہنا ہے کہ ووٹ چور حکومت کے ہر ظلم کا ڈٹ کا مقابلہ کریں گے۔

مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم کے خلاف حکومت کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے عمران نیازی ٹولے کے ہوش اُڑا دیے ہیں، پارٹی نائب صدر کے کمرے کا دروازہ توڑنا فسطائیت، آمریت، غنڈہ گردی کی انتہاء ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ سندھ حکومت نے کہہ دیا ہے کہ گرفتاری اُن کے حکم پر نہیں ہوئی، شہباز شریف کو گرفتار کر کے سلیکٹڈ حکومت پہلے ہی بوکھلاہٹ ظاہرکرچکی ہے، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری افسوسناک ہے، یہ اچھی روایت نہیں ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ گھر جاتی حکومت خود کو بچانے کے لیے اقتدار کی طاقت کا سہارا لینے کی کوشش کر رہی ہے، مقدمے، گرفتاریاں، خوف اور دھمکیاں پی ڈی ایم کا راستہ نہیں روک سکتے۔ 

تازہ ترین