پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی گڈ گورننس کاپول کھول دیا ہے ۔
ان خیالات کااظہار چودھری پرویزالٰہی نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے آپریشن میں پولیس نہیں بلکہ پنجاب حکومت فیل ہوگئی ہے ۔
چودھری پرویز الٰہی کاکہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے پاس بھارتی اسلحہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس علاقے میں ’را‘ملوث ہےاور راجن پور ایک نو گو ایریا بن چکا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے امن و امان کا بیڑہ غرق کردیا ہے ،اس لئے صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے بالآخر فوج کو آنا پڑا۔