• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کا انتقال، نیول چیف کی تعزیت

جنگ ستمبر 1965ء میں دوارکا آپریشن کے غازی وائس ایڈمرل (ریٹائرڈ) اقبال فضل قادر کا کراچی میں انتقال ہوگیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر دوارکا آپریشن کے دوران پی این ایس عالمگیر کی کمانڈ کر رہے تھے۔ 

انہوں نے 1951 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ 


دریں اثنا ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

امیرالبحر نے مزید کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لئے وائس ایڈمرل اقبال فضل قادر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

تازہ ترین