ایک سال کے دوران پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق موجودہ حکومت نے 17 ارب ڈالر کا نیا غیرملکی قرض لیا۔
ایس بی پی کے مطابق ستمبر 2018ء کو بیرونی قرضے 96 ارب ڈالر اور 23 جون 2019ء کو بیرونی قرضوں کا حجم 106 ارب ڈالر تھا۔
موجودہ حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے ایک ارب سات کروڑ ڈالر قرض لیا تھا جبکہ کمرشل بینکوں سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اور مختلف ملکوں سے 3 ارب دس کروڑ ڈالر قرض لیا۔