• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی کاظمی کی ہم جنس پرستی پر مبنی فلم ’فنی بوائے‘ نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائیگی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار علی کاظمی کے مرکزی کردار پر مبنی فلم ’فنی بوائے‘ کو رواں برس دسمبر میں نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔کینیڈین ناول نگار شیام سلوادرئی کے 1994میں شائع ہونے والے ناول ’فنی بوائے‘ پر بنائی گئی فلم کو 10 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔’فنی بوائے‘ کی ہدایات معروف بھارتی فلم ساز دیپا مہتا نے دی ہیں، جنہوں نے ماضی میں ’فائر، واٹر، ارتھ اور مڈنائٹ چائلڈ‘ جیسی معروف فلمیں بنائی ہیں۔’فنی بوائے‘ کی کہانی 1970 سے 1980’فنی بوائے‘ فلم میں سری لنکا میں تامل اور سنہالی قوم میں ہونے والی خانہ جنگی اور سیاست کو دکھایا گیا ہے، ساتھ ہی تامل گھرانے کے ایسے نوجوان کے جنسی رجحانات کو بھی دکھایا گیا ہے جو بے جا پابندیوں کے باعث ہم جنس پرست بن جاتا ہے۔’فنی بوائے‘ میں گھر کی بے جا پابندیوں کے باعث ہم جنس پرست بن جانے والے لڑکے کے والد کا کردار پاکستانی نژاد کینیڈین اداکار علی کاظمی نے ادا کیا ہے، جو اس سے قبل بھی متعدد انگریزی اور اردو فلموں میں شاندار اداکاری کر چکے ہیں۔’فنی بوائے‘ کی شوٹنگ سری لنکا میں ہی کی گئی اور فلم میں سری لنکا کی خانہ جنگی اور سیاست دکھانے کی وجہ سے اسے شوٹنگ میں مشکلات کا بھی سامنا رہا اور فلم کو مکمل ہونے میں چند سال لگے۔

تازہ ترین