• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ حکومت کی ترجیحات امن و امان اور شہریوں کی حفاظت ہیں، ہیلن میکناٹی

ڈبلن (نمائندہ جنگ) آئرش حکومت نے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے اور آرگنائز کرائم کا قلع قمع کرنے،ملک میں جنسی،گھریلو تشددپر مبنی وارداتوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنےکا تہیہ کررکھا ہے اس مقصد کےلئے رواں مالی سال میں 200 ملین کی اضافی رقم مختص کی ہے، 620 مزید گارڈ اور 500 نان گارڈا سٹاف بھرتی کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار آئرلینڈ کی منسٹر آف جسٹس ہیلن میکناٹی نے اسمبلی اور میڈیا بریفنگ میں کیا۔ منسٹر آف جسٹس ہیلن میکناٹی نے مالی سال 2021 کے بجٹ کے حوالے سے کی گئی پریس بریفنگ میں کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانا، شہریوں کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں جس کا ثبوت رواں مالی سال کا بجٹ ہے۔ حکومت نے پچھلے سال سے 200ملین کے اضافہ سے 3بلین کی خطیر رقم مختص کی ہے، اس رقم سے نہ صرف 620 نئے گارڈسمیت 500 افراد کا سویلین اسٹاف بھی بھرتی کیا جائے گا تمام ڈیجیٹل سسٹم،فرانزک لیباٹریز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ان اقدامات سے ہم اپنے لاانفورسٹمنٹ اداروں کو مزید مضبوط کریں گےتا کہ وہ آگنائزڈ کرائم کے خلاف ایکشن لے کر ان کا خاتمہ کرسکیں۔ اس مقصد کیلئے 42ملین یورو وقف کئے گئے ہیں۔ ملک میں گھریلو، جنسی اور صنف پر مبنی واقعات رپورٹ ہورہے ہیں ان کو نہ صرف کنٹرول کرنے کی کوشش کی جائے گی بلکہ متاثرین کیلئے 207ملین یورو مختص کئے گئے ہیں۔ منسٹر آف جسٹس نے تفصیلات بتاتے ہوئے 8ملین یورو نئی گاڑیوں پر، 34ملین یورو سے ہبرکورٹ اسٹریٹ افس کو نئی جگہ منتقلی، لیمرک شہر میں واقع جیل کو بہتر بنانا ہے۔ کورٹس کیلئے 8ملین یورو رکھے گئے ہیں، ہیلن میکناٹی نے کہا کہ جیسا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا کی وبا سے نمٹ رہی ہے، حکومت نے ہمارا ڈپارٹمنٹ جو کہ اس سارے وقت پر فرنٹ لائن پر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے اداکررہا ہے، ان کیلئے بھی خطیر رقم مختص کی ہے۔

تازہ ترین