• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولون انٹرنیشنل: اعصام الحق اور اُن کے پارٹنر کو پہلے راؤنڈ میں شکست

کولون انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور اُن کے پارٹنر برٹ انگلوٹ کو ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مینز سنگلز میں اٹلی کے جنک سنر اور آسٹریلیا کے جان مل مین نے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

جرمنی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈبلز ایونٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اوران کے پارٹنر برٹ ڈومینیک انگلوٹ کو الیگزینڈر اند مسچا نے با آسانی چھ۔چار اور چھ۔دو سے شکست دے  کر ایونٹ کے  اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔


مینز سنگلز میں اٹلی کے نوجوان کھلاڑی جنک سنر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے ڈک ورتھ کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ۔ایک اور چھ۔دو سے شکست دی۔

ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے جان مل مین نے اسپین کے فرننڈو ور ڈاسکو کو چھ۔چار اور چھ۔صفر سے ہرا دیا۔

تازہ ترین