نیویارک (جنگ نیوز) اعصام الحق کو یو ایس اوپن کے پہلے میچ میں شکست ہوگئی۔ مینز ڈبلز میں انہیں اور برطانوی پارٹنر انگلوٹ کو امریکی جوڑی نے دو ایک سے شکست دے دی۔
وفاقی حکومت نے لیوی میں اضافہ کر کے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر ملنے والے ریلیف سے محروم کردیا۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے امریکا ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی کرانے کے لیے مدد کی پیشکش کی۔
مائیکل کُوگل مین کا کہنا تھا کہ مذکورہ چارٹ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا،
اہل خانہ نے اہلکاروں پر کارروائی کے دوران سامان لے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
بھارت میں آندھرا کے ایک خاندان نے سنکرانتی (ایک ہندو تہوار جو کہ سردیوں کے وسط میں منعقد کی جاتی ہے) کے موقع پر داماد کی شادی کے بعد پہلی بار آمد پر استقبال کے لیے 1,374 کھانوں پر مشتمل ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
گرین لینڈ سے متعلق امریکا، ڈنمارک اور گرین لینڈ حکام کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی جس کے بعد ڈنمارک نے اضافی فوج گرین لینڈ بھیج دی ہے
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
پاکستان اور امریکا کی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک امریکہ مشق 8 جنوری سے 16جنوری تک جاری رہے گی۔
ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ان افسران کو 11 جنوری کو سیکیورٹی انتظامات میں غفلت اور بدانتظامی پر عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے منیسوٹا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے خلاف جاری مظاہروں کے تناظر میں انسریکشن ایکٹ نافذ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے سے ذرا پہلے ہی ایران نے احتجاج کرنے والوں کو پھانسی دینے کا فیصلہ روک دیا تھا۔
اولمپک کی میزبانی کے خواہشمند بھارت کی میزبانی کا پول انڈین اوپن بیڈمنٹن میں کھل گیا۔ دلی میں جاری انڈین اوپن بیڈمنٹن میں مینز سنگل کا میچ کورٹ پر پرندے کی بیٹ گرنے کے سبب رک گیا۔
آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بعد ملک میں سوشل میڈیا کمپنیوں نے نوجوانوں کے 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیئے۔
امریکی محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگادی ہیں۔
اسرائیل نے 2025 میں توانائی، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبوں میں اپنے اہم شراکت داروں کے ساتھ اربوں ڈالر کے ریکارڈ معاہدے کیے۔