آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ایک ماہ میں 16 واں کورونا ٹیسٹ


قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا ایک ماہ میں 16واں کورونا وائرس کا ٹیسٹ ہوا ہے۔

اعصام الحق کا کہنا ہے کہ ہر ملک میں آمد پر، ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اور ایونٹ کے دوران ٹیسٹ ہو رہا ہے۔

ٹینس اسٹار نے کہا کہ ہر چار سے پانچ روز میں ایک کورونا ٹیسٹ ہو رہا ہے، ہر جگہ مختلف پروٹوکول، مختلف قوانین، مختلف حالات ہیں۔


اعصام الحق فرینچ اوپن میں شرکت کے لیے فرانس میں موجود ہیں، وہ فرینچ اوپن میں مینز ڈبلزمقابلوں میں شرکت کریں گے۔

اعصام الحق نے کہا کہ فرانس آمد پر ان کا پہلا ٹیسٹ ہوا، آج دوسرا ٹیسٹ ہوا، چار روز بعد پھر کورونا ٹیسٹ ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید