• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 579 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) ہنڈریڈ انڈیکس کی مثبت پیش رفت کا آج مسلسل چوتھا دن رہا۔ انڈیکس اکتوبر کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

پاکستان حصص بازار کا ہنڈریڈ انڈیکس آج 579 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 535 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 655 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 66 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 95 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 689 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین