• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں کریں گے


گورنر سندھ عمران اسماعیل اہم ملاقاتوں کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد میں دو روز قیام کریں گے، جہاں وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ون آن ون ملاقات کل ہوگی، جس میں اپوزیشن کے جلسے، حکومت مخالفت تحریک اور صوبائی امور پر بات چیت ہوگی۔

گورنر سندھ وزیر اعظم عمران خان کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کی جانب سے سندھ پولیس کے ردعمل سے متعلق رپورٹ بھی وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین