کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نےمسکن چورنگی کے قریب رہائشی عمارت میں دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے، دوسری حانب حادثے کی اطلاع ملتے ہی پی ایس پی کے مرکزی وائس چیئرمین ارشد وہرہ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انچارج فرحان انصاری پی ایس پی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے ہمراہ حادثے کی جگہ پہنچ گئے اور پی ایس پی کے رضاکاروں نے امدادی کارروائیوں میں مقامی انتظامیہ کی بھرپور معاونت کی۔