• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای 12میں ترقیاتی کام شروع‘ متاثرین کے تحفظات دور کرنیکا حکم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے سیکٹر ای بارہ میں ترقیاتی کاموں کے فوری آغاز اور متاثرین کے تحفظات دور کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ سیکٹر ای بارہ کے سب سیکٹرز ای بارہ ٹو اور تھری میں بھی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جائیگا۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین عامر علی احمد نے سیکٹر ای بارہ‘ سب سیکٹر ای بارہ ٹو اور تھری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبران‘ ڈائریکٹر جنرلز‘ ڈائریکٹرز سمیت متعلقہ اسٹاف بھی موجود تھا۔ چیئرمین نے متاثرین کے تحفظات فوری دور کرنے اور افسران کو مذکورہ سیکٹر کا قبضہ واگزار کروانے اور سیکٹر میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کی ہدایات جاری کیں۔ سیکٹر ای بارہ کا اصل پی سی ون 847 اعشاریہ 511ملین روپے کی لاگت سے 1988ء میں منظور کیا گیا تھا‘ تاہم مقامی آبادی کی جانب سے زمین کا قبضہ نہ ملنے کے باعث ترقیاتی کام تعطل کا شکار تھا۔
تازہ ترین