• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ جعفر کو بلوچستان کا گورنر بنانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تبدیلی کے فیصلے کرلیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ نے بلوچستان کے گورنر کےلیے شیخ جعفر کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیخ جعفر بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں، جنہوں نے گورنر بنائے جانے کے حوالے سے پارٹی قیادت کے رابطے کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے سربراہ نواز شریف نے مجھ سے رابطہ کیا اور گورنر نامزد کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

شیخ جعفر مندوخیل نے مزید کہا کہ صوبےاور وفاق کےدرمیان ترقی اور خوشحالی کےلیے پل کا کردارادا کروں گا۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویژن کے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر خیبرپختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید