• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ میلاد کونسل کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی ظفراقبال سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر)متحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری کی قیادت میں وفد نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفراقبال سے ملاقات کی،وفد میں رکن الدین ندیم حامدی اورراؤ عارف رضوی شامل تھے۔وفد نے ایڈیشنل آئی جی کو میلادالنبی کے جلوسوں میں درپیش سکیورٹی مسائل سے آگاہ کیا۔جس پر ایڈیشنل آئی جی نے ماہ ربیع الاول میں میلادالنبی کے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس ماہ ربیع الاول میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے مکمل طور پر مستعد ہے۔
تازہ ترین